وکائی اور تجابان میں پاکستانی فورسز پر بم دھماکے، 3 اہلکار زخمی

53

تجابان اور وکائی میں پاکستانی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو آئی ای ڈی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، تین اہلکار زخمی

ضلع کیچ کے دو مختلف علاقوں تجابان اور زامران کے علاقے وکائی میں بدھ کے روز پاکستانی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو آئی ای ڈی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار معمول کی سڑک چیکنگ اور کلیئرنس کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران تجابان اور وکائی میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکوں سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وکائی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب تجابان میں پیش آنے والے آئی ای ڈی دھماکے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دونوں علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں