واشک: سی پیک روٹ کے دو مرکزی پل دھماکوں میں تباہ

1

بلوچستان کے علاقے واشک میں نامعلوم افراد نے سی پیک روٹ کے دو مرکزی پلوں کو دھماکوں میں تباہ کردیا۔

ضلع چاغی سے نکلنے والی سی پیک لنک روڈ کے دو مرکزی پلوں کو گذشتہ شب نامعلوم افراد نے بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پلوں کو ارماگئے کے علاقے میں تباہ کردیا گیا ہے۔ اس وقت دور دراز علاقے میں دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی۔

گذشتہ دنوں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر دالبندین اور کردگاپ سمیت خاران میں بلوچ لبریشن آرمی نے پلوں کو دھماکوں میں تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

خیال رہے کوئٹہ تفتان شاہراہ بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول میں ہے جہاں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو مسلسل حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث معدنیات و گڈز لیجانے والی گاڑیوں نے لوڈنگ بند کردی ہے۔

شاہراہوں پر عدم تحفظ کے باعث گذشتہ روز بلوچستان بھر میں ٹرک یونین ایسوسی ایشنز کی جانب سے پیہہ جام سمیت شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی۔