بلوچستان میں دو روز کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ محکمۂ ریلوے کے حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بدھ کے روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی، جبکہ آج جمعرات کو بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔ کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔
خیال رہے کہ یہ اقدامات گزشتہ ماہ کوئٹہ میں ایک عسکری شٹل ٹرین پر بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے حملے کے بعد کیے جا رہے ہیں۔


















































