پاکستانی فورسز اس وقت حملے کا نشانہ بنے جب وہ علاقے میں فوجی آپریشن کے لئے موجود تھے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسلح افراد کا پاکستانی فورسز پر حملہ و جھڑپیں، مسلح افراد و پاکستانی فورسز میں کئی گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گردگاپ و گردنواح میں آپریشن میں مصروف تھے، حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز و معدنیات لے جانے والے ٹرانسپورٹ پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


















































