اطلاعات کے مطابق ضلع نوشکی کے علاقے قاضی آباد میں 10 مئی 2026 کی شب تقریباً 3 بجے سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے 15 سالہ طالبعلم سرباز ولد بلوچ خان کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
دوسری جانب 14 مئی شام تقریباً 5 بجے، پسنی کے علاقے ببرشور میں پاکستانی آرمی اور ایم آئی اہلکاروں نے قاصد ولد بدل، سکنہ سردشت کلانچ، کو ان کی دکان سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اسی طرح نصیب ولد عید محمد، سکنہ ریکپشت وارڈ نمبر 7 پسنی، کو بھی ایم آئی اور ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
تاحال تینوں افراد کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ اہلخانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔



















































