ڈیرہ غازی خان: بلوچ طالبعلم زبیر بلوچ جبری طور پر لاپتہ

128

ڈیرہ غازی خان سے اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے سابق چیئرمین اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم فل پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم زبیر بلوچ کو گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق زبیر بلوچ کو رات تقریباً ڈیڑھ بجے ڈیرہ غازی خان میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد سے ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

اہل خانہ نے زبیر بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں ماورائے آئین حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ زبیر بلوچ کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے واقعات پر پہلے بھی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔