پنجگور: پاکستانی فوج کے قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے اہلکار پر مسلح حملہ

261

پنجگور کے علاقے پروم گومازی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے اہلکار ایک قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے علاقے میں واقع ایک خالی مورچے میں پہنچے تھے کہ اسی دوران گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پرحملہ کر دیا۔

حملہ شدید نوعیت کا بتایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران پاکستانی فورسز کا ایک کواڈ کاپٹر بھی تباہ ہو گیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔