ڈیرہ غازی خان: سابق آرمی اہلکار دوست محمد بلوچ جبری لاپتہ

11

پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے علاقے شادان لُنڈ میں واقع فوجی سیمنٹ فیکٹری سے ایک سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دوست محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو پاکستانی فوج سے ریٹائرڈ تھے اور اس وقت فوجی سیمنٹ فیکٹری میں بطور سیکیورٹی گارڈ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ دوست محمد کا تعلق تونسہ شریف، ڈیرہ غازی خان سے بتایا جاتا ہے اور ان کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دوست محمد کو 23 اپریل 2026 کو شام تقریباً 5:30 بجے فیکٹری کے احاطے سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

اہل خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دوست محمد کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے یا ان کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔