قلات میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
قلات کے علاقے زاوہ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اس وقت دھماکے کا نشانہ بنی جب وہ ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کیلئے جمع تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔



















































