کیچ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

214

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے کل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کیمپ مند کے علاقے سورو کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔