کوئٹہ : پاکستانی فورسز پر بم دھماکہ، ہلاکتوں کا اطلاع

279

کوئٹہ میں ڈغاری کے علاقے زڑخو میں پاکستانی فورسز کو حملے میں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں پر اس وقت دھماکہ ہوا جب وہ نئے پوسٹ کے تعمیراتی سائٹ پر پہنچے تھے۔ دھماکے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے ناکہ بندی کرکے علاقے میں آمد و رفت بند کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز کو دو الگ الگ حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔