مند میں ریاستی مشینری کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

343

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ٹریکٹر ٹرالی کے انجن اور ٹائروں پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔

انھوں نے کہاہے کہ ستائیس ستمبر بوقت بارہ بجے بروز جمعہ مند بلو اور مبارک چات کے درمیان میر باغ کے مقام پر یہ کاروائی سر انجام دی گئی۔

ترجمان نے کہاکہ تباہ شدہ ٹریکٹر کے ذریعے پاکستانی فوج سیمنٹ اور راشن لوڈ کرکے کیمپ منتقل کرتے تھے۔سرمچاروں نے جب ٹریکٹر پر فائرنگ کی اس وقت کیمپ کی تعمیر کے لئے ٹریکٹر پر سیمنٹ بھی لوڈ تھا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک کاروائی سر انجام دیتی رہے گی۔