ریلی پرپولیس تشدد قابل مذمت ، گرفتار خواتین ،بچوں اور مظاہرین کو فوری طور رہا کیا جائے، نیشنل پارٹی

100

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی پر پولیس کی وحشیانہ تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین گزشتہ دس دن سے سریاب روڈ پر خواتین و بچوں سمیت پرامن دھرنا دیئے بیٹھے تھے کوئی ذمہ دار حکومتی نمائندہ ان سے مذاکرات کرنے نہیں آیا آج جب وہ پرامن مظاہرے کی صورت میں شہر کی جانب روانہ ہوئے تو پولیس نے پرامن مظاہرین پر وحشانہ تشدد کی آنسوگیس کے شیل فائر کئے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا جس سے خواتین اور بچے زخمی ہوئے اور بعض خواتین کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

نیشنل پارٹی کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار خواتین بچوں اور مظاہرین کو فوری طورپر رہا کردیا جائے ، لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کرکے لاپتہ افراد اور بلوچستان کے سیاسی مسلے پر بامقصد سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے اور اعتماد سازی کے لیئے تمام گرفتار سیاسی کارکنوں اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔