بلوچستان: موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

124
File Photo

چاغی، کوہلو اور خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اُدھر بارکھان اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مسلسل بارش کے بعد درجہ حرات گر گیا ہے اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب تفتان میں رات گئے سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور متعدد گاڑیاں سیلابی پانی کی نذر ہوگئی ہیں۔

سیلابی ریلے سے شہر کے اکثر علاقے بھی زیر آب آگئے اور بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے متعدد مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔