بلوچستان ضمنی انتخابات، 5 پولنگ اسٹیشنوں کا عملہ اغوا

228

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ کے امیدوار میر وائس اچکزائی نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو کرنے اغواء کا الزام لگا دیا ۔

میر وائس اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغواء کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغواء کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے، صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے ۔

میر وائس اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔