بلوچستان: حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، چار زخمی

145
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد جانبحق جبکہ مزید چار افراد زخمی ہوگئے ہیں-

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر حادثے میں جانبحق شخص کی شناخت قادر بخش اور زخمی شخص کی شناخت محمد انور شیخ کے نام سے ہوئی، زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ساکران کے لنگ لوہار کے مقام پر پتھر سے لوڈ ٹرک سوزکی وین پر چڑھ دوڑا، حاثے میں دو افراد جانبحق ہوگئے، جانبحق افراد کی شناخت محمد حنیف اور ایاز قوم جمالی کی نام سے ہوئی ہے-

نصیر آباد کے علاقے منجھو شوریٰ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شمشیر نامی شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تصادم کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے-

ادھر دکی میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتیں تھم نا سکیں۔ پیر کے روز دکی میں موبائل چھیننے کی واردات کے دران مزاحمت پر مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور شراف الدین نامعلوم چاقووں کے وار سے جانبحق ہوگیا، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے-

مزید بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں نامعلوم افراد نے شریف نامی شخص کے گھر پر شدید فائرنگ کی جس سے گھر کو نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کے اطلاعات نہیں ہیں-

دریں اثناء گذشتہ دنوں روڈ حادثے میں زخمی دسویں جماعت کا تعلق علم عبدالرزاق ولد حبیب بلوچ آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔