دمشق: اسرائیلی بمباری، ایرانی کمانڈر سمیت 8 افراد ہلاک

216

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کردیا، حملے میں ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بمباری کے دوران دمشق کا علاقہ المزہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے باعث ایرانی قونصل خانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی جنگی طیاروں کا ایرانی سفارتخانے کے نزدیک میزائل حملہ کیا، حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر محمد رضا زاہدی سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی ہلاک ہوئے۔میزائل حملے میں ایرانی سفارت خانے کے نزدیک عمارت کو نقصان پہنچا، میزائل حملے سے عمارت کے پاس کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملے میں ایرانی قونصلیٹ، ایرانی سفیرکی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہے، ایرانی سفیر محفوظ رہے۔