گوادر حملے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک کئے ہیں۔ بی ایل ایف

731

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکاب سرمچاروں نے گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ ڈیم کے راستے میں قابض فوج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سرمچاروں نے گوادر میں دڑامب کے پہاڑی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ اس میں بم ڈسپوزل ٹیم شامل تھی جو آکاڑہ ڈیم سے چوکیوں کی جانب جار ہے تھے جہاں ایک بڑی چھاؤنی قائم کی گئی ہے۔ سرمچاروں کی بہتر ین حکمت عملی اور بروقت اطلاع پر کارروائی میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید کہاکہ بلوچ سر زمین کے دفاع کے لئے لڑنے والے سرمچاروں کی زندگی کا مقصد ایک آزاد و خوشحال بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔ اپنے وطن کی محبت سے سرشار سرمچار پاکستانی قابض فوج کی ہر نقل و حرکت اور منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی مقام پر مہلک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک مہلک حملے جاری رکھے گی۔