سرگودھا: بلوچ طلباء کی پروفائلنگ، ہراسمنٹ اور خداداد بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

102

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل سرگودھا کے طلباء کا خداداد سراج کی جبری گمشدگی کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ، ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

سرگودھا میڈیکل کالج کے طالبعلم خداداد کو ہفتہ قبل پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا، خداداد کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے کرکی تربت سے ہیں۔

مظاہرین طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے اندر پرامن واک کیا جس کے ردعمل میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طلباء کے ہاتھوں سے تصاویر اور چارٹس چھین کر پھاڑ دیئے۔ طلباء نے بلوچ اسٹوڈنٹس کی ہراسمنٹ، پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ان کے لواحقین نے کل بلوچستان کے ضلع کیچ میں کرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے طالب علم کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔