بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

90

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشین، دالبندین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، کوئٹہ، چمن سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی الصبح مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز دن کے وقت بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 113 کلومیٹر دور اور 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔