گوادر حملے میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

321

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گوادر میں اسنائپر حملے میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹر نے 14فروری کی شام ساڑھے چار بجے گوادر کے علاقے بگانی کور میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی کے باہر کھڑے دشمن اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔