تمپ میں دشمن چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

220

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 26 فروری کی رات آٹھ بجے سرمچاروں نے آسیاباد روڈ میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی آزادی تک دشمن فوج پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔