کیچ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

1021

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے مند آپسی کہن میں شیپ چار کے مقام پر پاکستانی فورسز کے دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک گاڑی کو شدید نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملے پاکستانی فورسز کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔