گوادر میں انٹی نارکوٹیکس کی ہیڈ آفس پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

485

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بائیس اور تیئیس دسمبر کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے سرمچاروں نے گوادر نیوٹاؤن میں انٹی نارکوٹیکس کی ہیڈ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹی نارکوٹیکس نے مذکورہ عمارت کچھ عرصے پہلے چار کروڈ روپے میں ایک مقامی شخص سے خریدا اور اسے بطور ہیڈ آفس کے استعمال کیا جارہا ہے۔ مقامی ڈرگ مافیا کے گتھ جوڈ سے ڈیتھ اسکواڈ کو سرگرم کرنے میں انٹی نارکوٹیکس کا اہم کردار ہے جو آئے روز بلوچوں کی اغوا اور شہادت میں براہ راست ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کی سہولت کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔