حب: بلوچ نسل کشی کیخلاف احتجاج کرنے والے افراد پر ایف آئی آر درج

417

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام حب چوکی میں 22 دسمبر کو احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حب پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ مظاہرین نے بھوانی کے مقام پر روڑ بلاک کیا جسکے تحت دفعات شامل کیئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر میں عارف بلوچ، عزت بلوچ ، ظفر مری اور دیگر کو نامزد جبکہ 350 سے 400 افراد کو شامل مقدمہ کیا گیا ہے۔

حب چوکی میں احتجاج اسلام آباد کے بلوچ مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا تھا جس میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر مظاہرین پر پولیس نے تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا تھے۔

واضح رہے کہ اس قبل نال، خضدار، سوراب،کوہلو ،ڈی جی خان میں بلوچ نسل کشی کے خلاف مارچ کے شرکاء اور استقبال کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کی گی۔