پنجگور: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

368

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ زادی ابتک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔