تربت: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

453
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اتوار کی شب نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت میں گیٹ نمبر 3 کے قریب دستی بم پھینک دیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔

فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد فورسز نے مذکورہ علاقے میں مزید ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے ۔