علمی اداروں پر حملہ و پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائے گا – بلیدہ احتجاج

159

منگل کے روز بلیدہ میں ساچ اسکول پر ہونے والے حملے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں بلیدہ زامران کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس ریلی میں مختلف مکاتب فکرسے وابستہ عوام الناس جس میں ، طلباء ، ادیب، اساتذہ ، انجمن تاجران ، سِول سوسائٹی اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی ۔

شرکاء نے مختلف علاقوں سے اس ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمی درسگاہیں ہمارے آنے والے نسلوں کی روشن مستقبل اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں ان علمی اداروں پر حملہ یا پرپیگنڈہ کسی حدتک برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اور ساتھ ہی بلیدہ کے باشعور اور علم دوست عوام نے ملکر عہد کیا کہ ہم اپنی درسگاہوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی سازش کو ناکام بنادیں گے ۔

ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ بلیدہ زامران کے تعلیمی اداروں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اور بلیدہ زامران کے استاتذہ کرام اور طلبا کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

شرکا نے مطالبہ کیا کہ تعلیم دشن اور سماج دشمن عناصر کو فلفور منظر عام پر لایا جائے ۔ انتظامیہ بلیدہ زامران میں امن و امان قائم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے۔