آواران: اسکول استاد سمیت تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

158

بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک اسکول استاد سمیت تین افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کورک سے آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے اسکول ٹیچر محمد اکبر، اسداللہ اور فہیم  بلوچ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین آفس میں قریبی رشتہ دار ہیں جنکو فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں سید حاجی زیارت اور گردونواح میں جنگلات کو بھی فورسز نے  نذر آتش کردیا ہے۔