ڈیرہ بگٹی: عام آبادیوں پر حملہ آور پاکستانی فوج کیساتھ جھڑپیں جاری ہے ۔ بی ایل ٹی

743

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں زین کوہ، سوئی اور ڈیرہ بگٹی شہر سے ساٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اور چھ ہیلی کاپٹر اس وقت مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج وسیع آپریشن کی غرض سے عام آبادیوں پر حملہ آور ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ مخلتف مقامات پر بی ایل ٹی کے مزاحمت کاروں کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دیگر تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کردی جائے گی۔