تربت، کوئٹہ: ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

200

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ دو سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے تربت سے محمد خان ولد خدا بخش نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول کا رہائشی ہے جو وہاں سے ہجرت کرکے اس وقت ضلع کیچ کے علاقے آسکانی بازار میں رہائشی پذیر تھا، جبکہ وہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہے۔ جس کو کل رات فورسز نے گاڑی سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص بازیاب ہوا ہے۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد ہے کہ محمد ایوب کو دسمبر 2021 میں کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے لاپتہ کیا تھا۔