کولواہ: پاکستانی فورسز پر حملہ

352

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے مالار میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔