تمپ اور جھاؤ میں فوجی کیمپ و موبائل فون ٹاورکو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

281

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ میں فوجی کیمپ اور جھاؤ میں موبائل فون کے ٹاور پر حملے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے سولہ جولائی کو رات نو بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سولہ جولائی ہی کو صبح چھ بجے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے کولنج نوندڑہ میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کے ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کیا۔