پنجگور: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

494

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نواحی علاقے بالگتر میں کل رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالگتر کے علاقے سہاکی کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم کل رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔