بلوچستان: بیلہ میں روڈ حادثہ، کیچ سے لاش برآمد

152

بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جانبحق، 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ بیلہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ اور ریسکیو سینٹر 1122 ٹیارہ منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کے لئے زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ ایک پل کے نیچے سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش تحویل میں لے کر شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔