پنجگور: فورسز کے ہاتھوں دو بھائی جبری گمشدگی کا شکار

337

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔

جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بھائیوں میں سے بڑے بھائی کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ہے تاہم چھوٹا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت حسیب ولد محمد جان سکنہ خدابادان کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں فورسز نے دونوں بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر حبس بےجا میں رکھا تاہم بعدازاں بڑے بھائی کو چھوڑ دیا گیا جبکہ حسیب تاحال لاپتہ ہیں۔