ناصر آباد: دشمن فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

432

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 6 مئی کو رات نو بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ناصر آباد بازار میں دشمن فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے 2 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ شدید حملے میں چوکی کے قریب موجود سولر سسٹم اور دوسری سازوسامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔