خاران اور پنجگور بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

449

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے خاران اور پنجگور میں دو مختلف دستی بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اسکے ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خاران شہر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے دفتر کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 19 مئی 2023 کی شب پنجگور شہر میں قلم چوک پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں چوکی میں موجود ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔