تمبو: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

124

تمبو میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت ایک شخص قتل کرکے فرار ہوگیا۔

واقعہ منگولی کے علاقے میں پیش آیا، پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ جعفر خان میں میر احمد نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی مسمات نازگل اور امیر حمزہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل اور ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔