پاکستانی فوج کا سبی میں 2 مسلح افراد مارنے کا دعویٰ

621

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ سبی کے علاقے مچھ میں فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر مسلح افراد کو روکنے کیلئے مختلف راستوں کو بند کیا اور 3 مسلح افراد کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روکا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ روکے جانے پر مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 مسلح افراد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد شہریوں کو نشانہ بنانے، کوئلہ کان کے مالکان کو بھتے کیلئے ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے دعویٰ کے مطابق مسلح افراد کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔