خضدار: 6 سال سے لاپتہ شخص بازیاب

500

بلوچستان کے علاقے خضدار سے چھ سال قبل جبری لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

2017 فروری کو خضدار بی آر سی کالونی سے جبری لاپتہ ہونے والا عتیق بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

ذرائع نے بازیابی کا تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین اور خاندان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

وائس فار مسنگ پرسنز کے تنظیم کے ساتھ ان کے کوائف بھی جمع کیئے گئے جب کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کو بھی ان کے کوائف دئیے گئے تھے۔

واضح رہے ٹی بی پی نمائندے نے تصدیق کرتے بتایا کہ ‏نوشکی سے نو مہینے قبل جبری لاپتہ ہونے والے حبیب بادینی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ آج مجموعی طور پر دو افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔