تربت: مسلح حملے میں پنجاب کا رہائشی ہلاک

491

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کا رہائشی سرکاری ملازم ہوگیا۔

تربت شہر میں مرکزی جامع مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پرویز مسیح کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب وہ میونسپل کارپوریشن میں اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے سر، سینہ، پیٹ، بازو اور پاؤں پر 13 گولیاں ماری گئیں۔

مقتول پرویز مسیح ولد برکت مسیح محکمہ ایری گیشن میں ملازم تھا مگر کنٹریکٹ بیس پر وہ کارپوریشن میں بطور سویپر کام کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق پرویز مسیح صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پرانی مالمبندی کے رہائشی تھے۔