بلوچستان حادثات: بچہ جانبحق، 18 افراد زخمی، لاش برآمد

106
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر ایک بچہ جانبحق جبکہ خواتین سمیت 18 افراد زخمی اور ایک لاش برآمد برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے بس اڈہ کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے رحمت اللہ ولد عطاء محمد نامی بچہ جانبحق ہوگیاز

دوسری جانب لورالائی میختر کے قریب کوٹکی کے علاقے میں درگ سے آنے والی پک آپ حادثے کا شکار ہوگئی- حادثے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

زیارت کے قریب احمدون سے زیارت جانے والی وین کھائی میں جا گری جس میں موجود خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے-

ایک اور واقعہ میں خضدار میں فائرنگ سے بی این پی مینگل کے جنرل سیکٹری محمد بخش مینگل زخمی ہوگئے-

دریں اثناء کیساک کی رہائشی تین دن سے لاپتہ 11 سالہ بچی انار گل کی نعش کیساک ندی میں ایک بور کے کنویں سے برآمد ہوئی ہے-

ضلع انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیم کو بچی کی نعش کنویں سے نکالنے میں دشواریوں کا سامنا ہے اور کوئٹہ سے مشینری طلب کی گئی ہے خدشہ ہے کہ بچی کو کنویں میں پھینکا گیا ہے-