کراچی: سی ٹی ڈی کا 2 افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی

352

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی کے علاقے ناظم آباد، پاپوش نگر میں ایک کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کے انچارج چوہدری غلام صفدر کے مطابق ناظم آباد، پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران 2ملزمان فہد بلوچ اور زاہد بلوچ کو گرفتار کیا گیا۔

انکے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 17نائن ایم ایم پستول، کلاشنکوف، نائن ایم ایم سمیت مختلف قسم کی 6500گولیاں اور نائن ایم ایم پستول کے 34میگزین برآمد ہوئے۔

غلام صفدر کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ ملزمان اسلحے کی بڑی کھیپ کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے پیشِ نظر کسی مقام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

غلام صفدر کے مطابق ملزم زاہد بلوچ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے، کئی بار جیل گیا اور عادی جرائم پیشہ ہے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔