بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، لاش برآمد

134

پشین میں فائرنگ اور ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جانبحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشین شہر کے وسطی علاقے گنج منڈی کے قریب غرشینان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکان میں بیٹھے ہوئے پنجاب کے رہائشی پولیس اہلکار فتح محمد ولد محمد رمضان اور ایک خاتون بنام بی بی بیلہ کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پشین پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا، مزید کارروائی پشین پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب سول ہسپتال پشین کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان سلیمان ن ولد حاجی محمد جانبحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا، مزید تفتیش پشین پولیس کررہی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مقامی پولیس کو علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔