گرفتاری ظاہر کرنے کے بعد بھی زمان بلوچ منظر عام پر نہیں ہے – لواحقین

198

لاپتہ زمان بلوچ کے لواحقین نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی کے بعد ان کی گرفتاری 14 فروری کو گوادر سے ظاہر کی گئی ان پر جھوٹےاور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کو ہم نے مسترد کر کے عدالت سے رجوع کیا

لواحقین نے کہا کہ زمان بلوچ کی گرفتاری ظاہر کرنے کے باوجود ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ،ایف آئی آر کے مطابق زمان بلوچگوادر میں قید ہیں مگر جب ہم نے گوادر سی ٹی ڈی آفس کا رخ کیا تو وہاں ہمیں بتایا گیا کہ زمان کو سی ٹی ڈی تربت کے حوالےکردیا گیا ہے۔

لواحقین کے مطابق ہم نے تربت سی ٹی ڈی دفتر میں دریافت کیا تو زمان وہاں بھی موجود نہیں

ہمیں خدشہ ہے کہ زمان بلوچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم ضلعی انتظامیہ سمیت حکومت بلوچستان سے اپیلکرتے ہیں کہ زمان بلوچ کو جلد منظر عام پر لے آیا جائے ، بصورت دیگر ہم اپنے احتجاجی طریقہ کار کو وسعت دیں گے