کیچ: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

294

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ارشد ولد نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب فورسز نے رات گئے گومازی میں چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔