زامران میں اسنائپر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

239

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے زامران میں ایک فروری کو دو بجے سرمچاروں نے زامری میں قائم فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔