بولان دو گرہوں میں تصادم 5 افراد ہلاک

376

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگناڑی میں قبائل میں خون ریز تصادم سے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔

دونوں قبائل کے مسلح افراد کا مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق لہڑی اور ابڑو قبائل سے ہے، دونوں گروپ میں فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ تصادم کی وجہ زمین کا تنازع بتایا جاتاہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔