ڈیرہ مراد جمالی: مبینہ غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

242

ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مال پڑی کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں مسمات (ن) دختر خادم حسین ساکن فلیجی اور احمد ولد بختیار قوم ساوند ساکن فلیجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا واقعہ کے متعلق تحقیقات کررہے ہیں ابتدائی تحقیقات واقعہ مبینہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے۔